وزیراعظم عمران خان کی کان کنی کے شعبےمیں غیرملکی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولت کی فراہمی کی یقین دہانی

وزیراعظم نے یہ یقین دہانی خام لوہے کی آسٹریلوی کمپنیفورٹیسکومیٹلز گروپ لمیٹڈکے چیئرمین اینڈریو فاریسٹ سے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کرائی

1486750
وزیراعظم عمران خان کی کان کنی کے شعبےمیں غیرملکی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولت کی فراہمی کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم نے یہ یقین دہانی خام لوہے کی آسٹریلوی کمپنیفورٹیسکومیٹلز گروپ لمیٹڈکے چیئرمین اینڈریو فاریسٹ سے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کرائی۔
اینڈریو فاریسٹ نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے، ماحول دوست صنعت اورکان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
وزیراعظم نے فورٹیسکو گروپ کی پاکستان میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک میں کاروباری منصوبے شروع کرنے کے لئے ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

بعد میں اینڈریوفاریسٹ نے ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔

صدر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور سرمایہ کار دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
صدر نے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی غرض سے ایک جامع لائحہ عمل فراہم کرنے کیلئے تیار کی گئی ہے۔
معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔
اینڈریو فاریسٹ نے صدر کو بتایا کہ Fortescue گروپ پن بجلی اور معدنی شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے



متعللقہ خبریں