کراچی میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں میں اضافہ

خیبر پختون خواہ بھی شدید بارشوں سے متاثر ہو رہا ہے

1481227
کراچی میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں میں اضافہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان نے بارشوں سے ہونے والے نقصان کے سدباب کیلئے مکمل مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بارشوں سے شہریوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔ اب تک بارشوں کے دوران سندھ بھر میں 80 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ان میں سے 47 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں 17، حیدر آباد 10 اور لاڑکانہ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بھی مختلف مقامات پر پانی موجود ہے ،ہم مشکل گھڑی  میں عوام  کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بجلی کی عدم ترسیل کے بعد دوسری جانب ٹیلی کیمیونیکشن  سروسزبھی تعطل کا شکار ہوئی ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں   کے صارفین کی ایک کثیر تعداد نے موبائل اور لینڈ لائن استعمال نہ کر سکنے کی شکایات درج کرائی ہیں۔

شدید بارشوں سے متاثرہ  ملین آبادی کے حامل شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ایمبولینس  خدمات بھی شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔  شہریوں کی ایک کثیر تعداد نے رات اپنے دفاتر اور دکانوں یا پھر  کھلے مقامات پر بسر کی۔

صوبہ خیبر پختون خواہ  کی آفات ایجنسی کے ترجمان تیمور علی کا کہنا ہے کہ  اس صوبے میں بھی بارشوں اور  سیلاب کی زد میں آنے سے افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔  اور مٹی کے تودے گرنے سے  67 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں