پاکستان میں کورونا قابو میں آرہا ہے تو اسلام آباد میں تیزی کا مشاہدہ ہوا ہے

مہلک وائرس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 255 ہوگئی

1478741
پاکستان میں کورونا  قابو میں آرہا ہے تو اسلام آباد میں تیزی کا مشاہدہ ہوا ہے

پاکستان میں کورونا  کا گراف مسلسل مندی کی جانب مائل ہے۔  نئے مریضوں  اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی ہے۔

مہلک وائرس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 255 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 711 ہوگئی۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 450 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں اب تک 24 لاکھ 87 ہزار 744 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 231 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 78 ہزار 425 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 672 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 



متعللقہ خبریں