پاکستانی معیشت کا قبلہ درست سمت میں ہے، وزیر اعظم عمران خان

ماہ جون اور جولائی کے خسارے کے بعد اب معاشی صورتحال میں بہتری کے آثارات نمایاں ہونے لگے ہیں

1478097
پاکستانی معیشت کا قبلہ درست سمت میں ہے، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم پاکستان  عمران خان نے بتایا ہے کہ  پاکستان کی معیشت درست راہ پر رواں دواں ہے۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ  پاکستان کی معیشت، ماشاءاللہ درست راہ پر گامزن ہے، جولائی 2019 میں 613 ملین ڈالرز اور جون 2020 میں 100 ملین ڈالرز کے خسارے کے بعد صورتحال  میں بہتری آنے لگی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ  ملکی برآمدات میں جون 2020 کی نسبت 20 فیصد اضافہ ہوا ہے  جب کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی ریکارڈ سطح پر آگئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں