پاکستان، کورونا کی یومیہ صورتحال

ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 16 ہزار 261 ہے، ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 65 ہزار 624 ہوگئی

1473491
پاکستان، کورونا کی  یومیہ صورتحال

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے 747 کیسزاور 9 اموات رپورٹ ہوئیں۔

 ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 16 ہزار 261 ہے، ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 65 ہزار 624 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار722 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں اب تک 22 لاکھ 53 ہزار131 ٹیسٹ ہوچکے، ‏ملک بھرکے اسپتالوں میں 149 مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔

ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار47 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار632، دوسرے نمبرپنجاب میں مریضوں کی تعداد 95 ہزار  ہے۔

‏ملک بھرکے اسپتالوں میں 149 مریض وینٹی لیٹرپرہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزار 311 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں