پوری قوم متحد ہوکرمظلوم کشمیریوں کےساتھ اظہاریکجہتی کیلئےبدھ کو یوم استحصال منائے گی: شاہ محمحمود

وہ منگل کو وزارت خارجہ میں 5 اگست کے حوالہ سے اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی

1466647
پوری قوم متحد ہوکرمظلوم کشمیریوں کےساتھ اظہاریکجہتی کیلئےبدھ کو یوم استحصال منائے گی: شاہ محمحمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم بدھ 5 اگست کو متحد ہو کر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال منائے گی۔

کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، علی محمد خان، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سینیٹر مشاہد حسین سید، فرخ حبیب، سینیٹر راجہ ظفر الحق، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، سینیٹر شیری رحمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیری مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست کے غیر آئینی، یکطرفہ بھارتی اقدامات مسترد کرچکے ہیں ،پاکستان نےمقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوہرعالمی فورم پربےنقاب کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے اپنے دورہ لائن آف کنٹرول چری کوٹ سیکٹر اور مظفر آباد کے حوالہ سے شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سمیت کشمیر کی سیاسی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نہتے اور معصوم شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے، پوری کشمیری قوم بھارت کے 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیری مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست کے غیر آئینی، یکطرفہ بھارتی اقدامات مسترد کرچکے ہیں ،پاکستان نےمقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوہرعالمی فورم پربےنقاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سرکارکی ہندتواپالیسی کشمیریوں بلکہ خطےکے امن کیلئےخطرات کاباعث ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ڈومیسائل قوانین تبدیل کرکےآبادیاتی تناسب تبدیل کرناچاہتاہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں، بھارت جبر اور قید و بند کی اذیتوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکا ہے، آج پوری دنیا کے سامنے بھارت سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکاہے ۔

آل پارٹیز کانفرنس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم، تمام سیاسی جماعتیں، سیاسی اور عسکری قیادت کشمیر کے معاملے پر یکساں موقف کی حامل ہیں، پاکستان اس وقت تک اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا جب تک انہیں ان کا جائز حق، حق خودارادیت، مل نہیں جاتا۔



متعللقہ خبریں