پاکستان بھر میں آج عید منائی جا رہی ہے

نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلم امہ کی یکجہتی، وطن کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کورونا وباء کے خاتمے کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام

1465402
پاکستان بھر میں آج عید منائی جا رہی ہے

پاکستان  بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

ملک کے تمام تر شہروں ، اظلاع اور دیہاتوں میں  نمازِ عید  کے اجتماعات ہوئے جس میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، وطن کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کورونا وباء کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ علاوہ  ازیں مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی رب العزت کی بارگاہ میں دعائیں  کی گئیں۔

نماز کی  ادائیگی کے بعد سُنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت مساجد اور عید گاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری  متعین ہے۔

 



متعللقہ خبریں