وہ دن دُور نہیں جب سری نگر کی مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیں گے: قریشی

کشمیری بھائیو، بہنو تم تنہا نہیں ہو، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے  5 اگست کو یوم استحصال منائے گا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

1465107
وہ دن دُور نہیں جب سری نگر کی مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیں گے: قریشی

پاکستان نے کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے  5 اگست کو یوم استحصال منانےا ور کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر ہائی وے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ میں کشمیر کی قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔  وہ دن دُور نہیں جب سری نگر کی مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کی ترجمانی کریں گے اور انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے 5 اگست کو یومِ استحصال منانے کا اعلان کیا  اور کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 5 اگست کو کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔اس دن ہم کشمیریوں کے ساتھ تجدید عہد کریں گے۔ ہماری منزل سری نگر ہے۔ ہماری نظر سری نگر ہے۔

قریشی نے کہا ہے کہ5 اگست سے کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر ہائی وے ہو گا۔ شائننگ انڈیا آج برننگ انڈیا میں تبدیل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تم ایل او سی پر فائرنگ کرو یا بمباری نہ تو کشمیری جھکیں گے اور نہ ہی پاک فوج پیچحے ہٹے گی۔ ہم دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ ایل او سی پر بھارت کی حرکتیں کیا ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ 5 اگست کو ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔اور سوشل میڈیا پر کشمیریوں پر مظالم کی داستان کو اجاگر کیا جائے گا۔ کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیو، بہنو تم تنہا نہیں ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو ایک سال میں تین بار سلامتی کونسل میں اٹھایا گیا اور مسئلہ کشمیر پر ترکی، چین اور ملائیشیا سمیت دیگر ممالک پاکستان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں