پاکستان میں کورونا وائرس کے1332 نئے کیسز رپورٹ، 38 اموات

گزشتہ ایک روز میں کورونا وائرس سے 38اموات کے بعدجاں بحق افراد کی مجموعی تعدادپانچ ہزار677ہوگئی ہے ۔اس دوران اٹھارہ ہزارتین سو اکتیس افرادکے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں اب تک دولاکھ دس ہزارچارسواڑسٹھ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں

1459628
پاکستان میں کورونا وائرس کے1332 نئے کیسز رپورٹ، 38 اموات

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کوروناوائرس کے ایک ہزارتین سوبتیس نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس وباء سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد دولاکھ سڑسٹھ ہزار چارسو اٹھائیس ہوگئی ہے۔

گزشتہ ایک روز میں کورونا وائرس سے 38اموات کے بعدجاں بحق افراد کی مجموعی تعدادپانچ ہزار677ہوگئی ہے ۔اس دوران اٹھارہ ہزارتین سو اکتیس افرادکے ٹیسٹ کئے گئے۔
ملک میں اب تک دولاکھ دس ہزارچارسواڑسٹھ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18 ہزار 331 ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 76 ہزار 882 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 104 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 32,523 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11,469، اسلام آباد 14,701، آزاد جموں و کشمیر 1,937، گلگت بلتستان 1,878 اور پنجاب میں 90,816 کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 41، سندھ میں دو ہزار 95، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 153، اسلام آباد میں 161، بلوچستان میں 135، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 45 ہو چکی ہے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں