وہ دن دور نہیں جب کشمیری شہداء کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہوگا: صدر عارف علوی

اتوار کو کشمیر کے یوم الحاق پاکستان پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ19جولائی 1947ءکو پاکستان کے ساتھ کشمیر کے الحاق کی قرارداد منظور کی گئی

1458209
وہ دن دور نہیں جب کشمیری شہداء کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہوگا: صدر  عارف علوی

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری شہدائ کا خون رنگ لائے گا، اور کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہوگا۔

اتوار کو کشمیر کے یوم الحاق پاکستان پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ19جولائی 1947ءکو پاکستان کے ساتھ کشمیر کے الحاق کی قرارداد منظور کی گئی ۔اس دن کو منانے کا مقصد اس عزم کا اعادہ ہے کہ کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر ی شہداءکا خون رنگ لائے گا اور کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہو گا،بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔پاکستان کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہر عالمی فورم پرآواز اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر بھی بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آ وازیں بلند ہو رہی ہیں۔

صدرمملکت نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تسلیم شدہ حق خود ارادیت سے متعلق قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہاہے۔بھارت کے کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کر ے۔

 



متعللقہ خبریں