پاکستان میں کورونا کے یومیہ مریضوں کی تعداد میں گراوٹ کا عمل جاری

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 47 اموات ہوئیں۔ جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 522 ہو گئی

1457348
پاکستان میں کورونا کے یومیہ مریضوں کی تعداد میں گراوٹ کا عمل جاری

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 917 ہوگئی۔ مہلک وائرس مزید 49 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 522 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 918 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  ہیں۔

اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 57 ہزار 886 ہے،جب کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 509 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 47 اموات ہوئیں۔ جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 522 ہو گئی۔

 24 گھنٹوں میں کورونا کے  23 ہزار 11 ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر اب تک 16 لاکھ 99 ہزار 101 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھرکےاسپتالوں میں 307 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں