پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 60 ہزار مصدقہ مریض، 5475 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار85 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور49 افراد جان کی بازی ہار گئے

1456732
پاکستان میں   کورونا وائرس  کے 2 لاکھ 60 ہزار مصدقہ مریض، 5475 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار تک جاپہنچی ہے جب کہ اب تک 5ہزار 475 مصدقہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 83 ہزار737شفایاب بھی ہوسکتے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار85 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور49 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز23 ہزار 907 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر16لاکھ 76 ہزار 90 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ 2 ہزار939 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 323 کورونا مریض وینٹی لیٹر پرزہیں۔ پاکستان میں کورونا مریضوں کےلیے 1825 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔ بلوچستان اور آزادکشمیر میں کوئی کورونا مریض وینٹی لیٹر پرنہیں۔

سندھ میں کورونا کےایک لاکھ 10 ہزار68 کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب89 ہزار23، خیبرپختونخوا31 ہزار 486،بلوچستان11 ہزار385، اسلام آباد14 ہزار454، آزادکشمیرایک ہزار 808 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 775 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پنجاب میں 2ہزار59مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں ایک ہزار922، خیبرپختونخوا ایک ہزار124، اسلام آباد157، بلوچستان128، آزادکشمیر46 اورگلگت بلتستان میں39 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

ملک بھر میں کوروناکےایکٹو کیسزکی تعداد70 ہزار 787 ہے۔ ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔



متعللقہ خبریں