وزیراعظم کا کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

آج (پیر) یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے مختلف ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہےاور وہ دن دورنہیں جب کشمیری بھارت کے غیرقانونی تسلط سے آزادی حاصل کرلیں گے

1453949
وزیراعظم کا کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کےلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

آج (پیر) یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے مختلف ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہےاور وہ دن دورنہیں جب کشمیری بھارت کے غیرقانونی تسلط سے آزادی حاصل کرلیں گے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے غیرقانونی اور ظالمانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ تیرہ جولائی انیس سو اکتیس کے شہدا آج کے کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک کے بانی ہیں جن کے ورثا نے نسل در نسل آزادی کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور وہ آج بھی ہندو بالادستی کے نظریے کے خلاف دلیرانہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں جومقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے ذریعے کشمیریوں کی شناخت مٹانا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں