پاکستان بھر میں کورونا وائرس صورتحال

پاکستان بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 872 تک اور اموات کی تعداد 5 ہزار 197 تک پہنچ گئی

1453603
پاکستان بھر میں کورونا وائرس صورتحال

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے مزید 2521 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں اور 74 افراد کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔

اطلاع کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 211 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 521 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔ اس طرح ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 872 ہو گئی ہے۔

مزید 74 کے اضافے سے اموات کی تعداد 5 ہزار 197 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 700 ہے۔

ملک بھر میں حالات کچھ اس طرح ہیں:

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 836 اور اموات کی تعداد 1747

پنجاب میں مریضوں کی تعداد 86 ہزار 556 اور اموات کی تعداد 5197

خیبر پختون خوا میں مریضوں کی تعداد 30 ہزار 78 اور اموات 1087

بلوچستان میں مریض 11 ہزار 157 اور اموات 126

اسلام آباد میں مریض 14 ہزار 23 اور اموات 152

آزاد کشمیر میں مریض ایک ہزار 564 اور اموات 43

گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد ایک ہزار 658 اور اموات کی تعداد 36 ہے۔



متعللقہ خبریں