مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے دستبردار

مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے دستبردار

1453203
مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے دستبردار

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا عہدہ واپس لے لیا گیا ۔

خیبر پختونخوا حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جبکہ  محکمہ اطلاعات کی وزرات کامران بنگش کو سونپ دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اجمل وزیر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے درخواست کی تھی  کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید خدمات جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔

واضح رہے کہ اجمل وزیر کو رواں برس ہی شوکت یوسف زئی کی جگہ اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔ اور یہ گزشتہ رات بھی بلڈ پریشر کی وجہ سے اسپتال میں کئی گھنٹے زیر علاج رہے تھے۔

 



متعللقہ خبریں