کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے گا: صدر عارف علوی

انہوں نے یہ ہدایات منگل کو یہاں ایوان صدر میں چیئرمین ہلال احمر سوسائٹی ابرار الحق سے ملاقات کے دوران دیں۔ ابرار الحق کی جانب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو پریزنٹیشن دی گئی

1451167
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے گا: صدر  عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ہلال احمر سوسائٹی پاکستان (پی آر سی ایس) کو ہدایت کی ہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے دائرہ کار میں مزید اضافہ کرے۔ انہوں نے کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کے لئے ہلال احمر، وزارت قومی صحت اور این ڈی ایم اے کے مابین رابطے موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 انہوں نے یہ ہدایات منگل کو یہاں ایوان صدر میں چیئرمین ہلال احمر سوسائٹی ابرار الحق سے ملاقات کے دوران دیں۔ ابرار الحق کی جانب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو پریزنٹیشن دی گئی۔ ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آر سی ایس کے چیئرمین ابرار الحق نے کووڈ 19 سے متاثرہ خاندانوں کو ہلال احمر کی جانب سے خوراک اور طبی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

 انہوں نے بتایا کہ پی آر سی ایس نے دس ہزار خاندانوں کی معاونت کی ہے اور ہر خاندان کو 16 ہزار روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ڈاکٹرز اور نرسز کو ذاتی تحفظ کے آلات (پی پی ایز) کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہزاروں خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ہلال احمر سوسائٹی پاکستان کی جانب سے کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی طبی معاونت اور راشن کی فراہمی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔



متعللقہ خبریں