پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کےحامل باصلاحیت نوجوانوں سےاستفادہ کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم عمران خان

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور میں مقامی طورپر تیار کردہ وینٹی لیٹرز کے پہلے پیداواری پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا

1450247
پاکستان  کو  جدید ٹیکنالوجی کےحامل باصلاحیت نوجوانوں سےاستفادہ کرنے کی ضرورت ہے:  وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے کسی بھی اقدام کی بھرپور حمایت کرے گی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور میں مقامی طورپر تیار کردہ وینٹی لیٹرز کے پہلے پیداواری پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران معیشت کو فعال رکھنے کیلئے ہماری سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کی بڑے پیمانے پر پذیرائی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ اب ہماری توجہ کا محور صحت کے شعبے میں جامع اصلاحات ہوںگی۔
عمران خان نے پہلے ملکی ساختہ وینٹی لیٹر کی تیاری پر این آر ٹی سی اور وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعریف کی۔
این آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر توفیق احمد نے اس موقع پر وزیراعظم کو ادارے کی خدمات اور مصنوعات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔



متعللقہ خبریں