عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ جاری ہے: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ عیدالفطر اور تراویح کے حوالے سے علمائے کرام اور دیگر تمام شراکت داروں کی مشاورت سے ایس او پیز طے کیں، اس سلسلے میں مذہبی و سیاسی رہنماﺅں سے بھی رابطے کیے گئے

1449621
عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ جاری ہے: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صوبوں کی حمایت سے نظرثانی کے ذریعے اٹھارہویں ترمیم بہتر ہو سکتی ہے، وسائل کے حوالے سے اختلافات معمول کا حصہ ہیں، عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ جاری ہے، پہلی بار کسی حکومت نے سکینڈلز کی تحقیقات عام کیں، کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے عیدالاضحیٰ پر اجتماعی قربانی کا اہتمام ہونا چاہیے، حکومت کی کشمیر پالیسی کمزور نہیں، دنیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے۔

 اتوار کو ایک نجی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ عیدالفطر اور تراویح کے حوالے سے علمائے کرام اور دیگر تمام شراکت داروں کی مشاورت سے ایس او پیز طے کیں، اس سلسلے میں مذہبی و سیاسی رہنماﺅں سے بھی رابطے کیے گئے اور اتفاق رائے سے ایس او پیز تشکیل دئیے گئے۔ بعدازاں دیگر دنیا نے بھی یہ ایس او پیز اختیار کیے، اس حوالے سے پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کورونا سے بچاﺅ کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ذرائع معاش کا خیال رکھنے کے لئے بھی درست فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دو ہفتوں سے کورونا کے نئے کیسز میں اضافے کا رجحان رک گیا ہے۔ اللہ کا بڑا احسان یہ ہے کہ ہمارے ہاں اتنا بڑا بحران پیدا نہیں ہوا جس کے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے سلسلے میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، کوشش کی جائے کہ اس صورتحال میں اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیا جائے اور ہجوم سے اجتناب کیا جانا چاہیے، نماز عید کے لئے سماجی فاصلے اور دیگر ضروری ایس او پیز کی سختی سے پیروی کی جائے۔ مجھے امید ہے کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے موقع پر خصوصی احتیاطی تدابیر اپنا لی جائیں تو ہم کورونا کو پھیلنے سے روکنے میں کافی حد تک کامیاب ہو جائیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تعلیم کے لئے آن لائن سسٹم کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، اس مقصد کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے کھلنے کا انحصار کورونا وائرس کی صورتحال پر ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ جیسے جیسے معیشت بہتر ہو گی صوبوں کو وسائل زیادہ ملیں گے، اس حوالے سے بات چیت کا ہونا مثبت پہلو ہے۔ صوبوں کی مشاورت سے اٹھارہویں ترمیم پر نظرثانی کرنے سے اس میں یقیناً بہتری ہی آئے گی اور بہتری کی گنجائش ہر چیز میں موجود رہتی ہے۔



متعللقہ خبریں