پاکستان میں کورونا مزید 78 زندگیاں نگل گیا، وائرس سے 2 لاکھ 21 ہزار 896 شہری متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار87ن ئےکیسزرپورٹ ہوئے ہوئے اور78 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں

1448297
پاکستان میں کورونا مزید 78 زندگیاں نگل گیا، وائرس سے 2 لاکھ 21 ہزار 896 شہری متاثر

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 896 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 78 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 551 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار87ن ئےکیسزرپورٹ ہوئے ہوئے اور78 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زیادہ ہے۔ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 50 ہزار 773 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد89ہزار 225ہوگئی ہے جب کہ پنجاب میں78ہزار956 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں27ہزار110، بلوچستان10ہزار666، اسلام آباد13ہزار195، آزاد جموں و کشمیرایک ہزار 160اور گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار524ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں33، بلوچستان122، گلگت28، اسلام آباد129، خیبرپختونخوا983، پنجاب1819 اور سندھ میں 1437 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں