عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کےخلاف بھارتی مظالم کا نوٹس لے: وزیر اطلاعات

ترکی کی استنبول یونیورسٹی  کے زیراہتمام مسئلہ کشمیر کی علاقائی اور عالمی توجیہات کے موضوع پر آن لائن کانفرنس کےلئے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے متعلقہ معاہدوں کے تحت ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے

1445932
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کےخلاف بھارتی مظالم کا نوٹس لے: وزیر اطلاعات

اطلاعات ونشریات کےوزیرشبلی فراز نے عالمی برادری پرزوردیاہےکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بےگناہ کشمیریوں کےخلاف بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

ترکی کی استنبول یونیورسٹی  کے زیراہتمام مسئلہ کشمیر کی علاقائی اور عالمی توجیہات کے موضوع پر آن لائن کانفرنس کےلئے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے متعلقہ معاہدوں کے تحت ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب اور ضلعی شناخت کو تبدیل کرنے سے بھارت کو روکنے کےلئے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول تک کشمیری عوام کی حالت زار کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا رہے گا۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کو روناوائرس کی عالمی وبا کی آڑ میں اپنےتوسیع پسندانہ عزائم جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں