غریب کا تحفظ ان کی حکومت کے لئے انتہائی اہم ہے: وزیراعظم عمران خان

انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

1442027
غریب کا تحفظ ان کی حکومت کے لئے انتہائی اہم ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مناسب قیمتوں پر گندم اور آٹے کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ غریب کا تحفظ ان کی حکومت کے لئے انتہائی اہم ہے تاکہ انہیں اضافی بوجھ برداشت نہ کرنا پڑے۔
عمران خان نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت سے لئے گئے فیصلوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ان فیصلوں پر جلد از جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
انہوں نے ملک کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے طویل مدتی حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ مستقبل میں مشکلات سے بچا جا سکے۔



متعللقہ خبریں