پاکستان بھر میں کورونا سے 3590 اموات، کیسز 1 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئے

پنجاب میں66ہزار943،سندھ میں69ہزار628، خیبرپختونخوا میں21ہزار997،  بلوچستان میں9ہزار475،اسلام آباد میں10ہزار912، گلگت بلتستان میں ایک ہزار288 اور آزادکشمیر میں845مریض ہیں

1440581
پاکستان بھر میں کورونا سے 3590 اموات، کیسز 1 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئے

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 89 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 590 ہو گیا ہےجبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید چار ہزارچار سواکہتر افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد ایک لاکھ اکاسی ہزار اٹھاسی ہوگئی ہے ۔

پنجاب میں66ہزار943،سندھ میں69ہزار628، خیبرپختونخوا میں21ہزار997،  بلوچستان میں9ہزار475،اسلام آباد میں10ہزار912، گلگت بلتستان میں ایک ہزار288 اور آزادکشمیر میں845مریض ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 435 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک  ہزار 89، خیبر پختونخوا میں 821، اسلام آباد میں 101، گلگت بلتستان میں 22، بلوچستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 20 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 520 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ 2 ہزار 162 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران89اموات کے بعداس وباء سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد  3ہزار590ہو گئی ہے۔ 

 اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ71ہزار458مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

معاون خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔



متعللقہ خبریں