پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے نتیجے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 111 اموات

پنجاب میں55ہزار878،سندھ میں55ہزار581، خیبرپختونخوا میں18ہزار472، بلوچستان میں8ہزار327، اسلام آباد میں8ہزار857، گلگت بلتستان میں ایک ہزار ایک سو  تینتالیس اور آزادکشمیر میں663مریض ہیں

1436949
پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے نتیجے  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 111 اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب ریکارڈ 111 اموات ہوئیں جس کے  کے بعد پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب ریکارڈ 111 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 839 ہو گیا ہے جبکہ اس وباء سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد ایک لاکھ اڑتالیس ہزار نوسواکیس ہوگئی ہے ۔

پنجاب میں55ہزار878،سندھ میں55ہزار581، خیبرپختونخوا میں18ہزار472، بلوچستان میں8ہزار327، اسلام آباد میں8ہزار857، گلگت بلتستان میں ایک ہزار ایک سو  تینتالیس اور آزادکشمیر میں663مریض ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار اکیاسی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں853، خیبر پختونخوا میں 707، اسلام آباد میں 83، گلگت بلتستان میں 17، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 22 ہزار 665 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ ایک روز میں111اموات کے بعداس وباء سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد دوہزار839ہو گئی ہے اس دوران کورونا وائرس کے پچیس ہزار پندرہ ٹیسٹ کئے گئے۔

 اب تک اس وباء سے متاثرہ56ہزار390مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں