وزیر اعظم کی زیر قیادت حکومت ملک میں کورونا وائرس سے متعلق واضح پالیسی اپنائے ہوئے ہے: شبلی فراز

اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پڑوسی ملک میں مکمل لاک ڈائون کے منفی اثرات مرتب ہوئے جہاں 12 کروڑ سے زائد افراد غربت کی نچلی سطح پر زندگی گزار رہے ہیں

1436077
وزیر اعظم کی زیر قیادت حکومت ملک میں کورونا وائرس سے متعلق  واضح پالیسی اپنائے ہوئے ہے: شبلی فراز

 وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت حکومت ملک میں کورونا وائرس کی وباء شروع ہونے کے بعد زمینی حقائق پر مبنی ایک واضح پالیسی پر عمل پیرا ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر صورتحال کے یومیہ تجزیہ کی بنیاد پر فیصلے کر رہا ہے۔

اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پڑوسی ملک میں مکمل لاک ڈائون کے منفی اثرات مرتب ہوئے جہاں 12 کروڑ سے زائد افراد غربت کی نچلی سطح پر زندگی گزار رہے ہیں’جولائی میں کووڈ ۔19 کے متوقع عروج کے دوران مہلک وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت کی تیاری کے بارے میں کہا کہ اگرچہ دنیا میں اتنے بڑے بحران سے نمٹنے کے لئے کوئی ہیلتھ سٹریکچر مقابلہ نہیں کرسکتا تاہم حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ صورتحال سے مؤثر طور نمٹا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ کم وسائل کے باوجود حکومت نے طبی سہولیات میںتقریباً تین گنا اضافہ کیا ہے جس میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 2800سے بڑھا کر 4800 کرنا شامل ہیں جبکہ 1400 ویٹیلیٹرز کا انتظام کیا جارہا ہے’ صرف وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوںمیں 800بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے ہسپتالوں میں ہزاروں بستر فراہم کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ جن علاقوں میں ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا انہیں بند کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ اس نازک صورتحال میں سیاست نہ کرے اور ایک سٹیک ہولڈر کی حیثیت سے عوام کی خدمت کرے۔ ٰایک سوال کے جواب میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مہلک وائرس کے متعلق ایک پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے اور کورونا کی صورتحال پر اس کے چھ اجلاس ہوئے ہیں



متعللقہ خبریں