وزیراعظم عمران خان کی آئندہ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے کی ہدایت

وہ مالی سال 2020-21 ء کے لئے وفاقی حکومت ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مجوزہ بجٹ کے بارے میں اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے

1431409
وزیراعظم  عمران خان  کی آئندہ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور ترقیاتی اخراجات میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ مالی سال 2020-21 ء کے لئے وفاقی حکومت ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مجوزہ بجٹ کے بارے میں اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کورونا کی وباء کے باعث غیر معمولی حالات میں پیش کیا جارہا ہے۔
ان حالات کے تناظر میں انہوں نے خاص طور پر ان منصوبوں کے لئے ترجیحات متعین کرنے کی ہدایت کی جن سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت کے پہیے کی رفتار تیز ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ ان بڑے شہری علاقوں میں جہاں کورونا وائرس کی وباء کے تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں وہاں روزگار کے بھرپور مواقع پیدا کئے جانے چاہئیں۔
وزیراعظم نے سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کے تحت منصوبوں کی تکمیل کیلئے نجی شعبے کو سہولت دینے پر بھی زور دیا۔
وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ صنعتی اور زرعی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دیں۔



متعللقہ خبریں