پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی، 7 لاکھ ٹیسٹ مکمل

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چارہزار سات سواٹھائیس مریضوں میں کوروناوائرس کی تشخیص کے بعد اس وبا سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد ایک لاکھ تین ہزارچھ سواکہتر ہوگئی ہے

1431623
پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی، 7 لاکھ ٹیسٹ مکمل

پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن گیا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، اب مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 65 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 4,728 نئے کیسز سامنے آئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 103,589 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,067 ہو گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چارہزار سات سواٹھائیس مریضوں میں کوروناوائرس کی تشخیص کے بعد اس وبا سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد ایک لاکھ تین ہزارچھ سواکہتر ہوگئی ہے۔
پنجاب میں کوروناوائرس کے38ہزار903،سندھ میں38ہزار108، خیبرپختونخوا میں 13ہزار487 ، بلوچستان میں6ہزار516، اسلام آباد میں5ہزار329، گلگت بلتستان میں932اور آزاد کشمیر میں396مریض ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید65اموات کے بعدا س وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد دوہزار67ہو گئی ہے ۔
اب تک 34ہزار355 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 22 ہزار 650 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 7 لاکھ 5 ہزار 833 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 18,776 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 8,109 مریض، خیبر پختون خوا میں 3,542 مریض، بلوچستان میں 2,313 مریض، اسلام آباد میں 843، گلگلت بلتستان میں 577 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 195 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں