صنعت کاری کا فروغ،تاجر برادری کو سہولیات فراہمی حکومتی ترجیح ہے: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کورونا کی وبا سے متاثر ہونے والے صنعتی شعبے کی بحالی اور ترقی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سبڈی کا مناسب اور موثر استعمال یقینی بنانے اور غیر ضروری حکومتی اخراجات کا عوام پر بوجھ کم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی
1429938
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعت کاری کا فروغ اور تاجر برادری کوتمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وہ آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تجاویز کے بارے میں جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے رواں مالی سال کے محصولات اور اخراجات اورآئندہ بجٹ کے تخمینوں کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کورونا کی وبا سے متاثر ہونے والے صنعتی شعبے کی بحالی اور ترقی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سبڈی کا مناسب اور موثر استعمال یقینی بنانے اور غیر ضروری حکومتی اخراجات کا عوام پر بوجھ کم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔