آئی ایس آئی کی قربانیوں اور انتھک کوششوں کوفراموش نہیں کیا جاسکتا: وزیراعظم عمران خان

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی اور خودمختاری یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی

1429155
آئی ایس آئی کی قربانیوں اور انتھک کوششوں کوفراموش نہیں کیا جاسکتا: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کی قربانیوں اور انتھک کوششوں کو سراہا ہے۔

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی اور خودمختاری یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی
اس موقع پر وزیراعظم کو درپیش پیچیدہ علاقائی اور داخلی مسائل بالخصوص امن و استحکام کی بحالی کیلئے پاکستان کی کوششوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور قومی سلامتی کے بارے میں معاون خصوصی معیدیوسف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز آمد پر آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔

متعللقہ خبریں