پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80ہزار 463 ہوگئی

پنجاب میں انتیس ہزار چار سو نواسی  ،سندھ میں 31 ہزار 86، خیبرپختونخوا میں دس ہزار 897 ، بلوچستان میں چار ہزار740، اسلام آباد میں 3 ہزار 188، گلگت  بلتستان میں 779 اور آزاد کشمیر میں 284مریض ہیں

1428620
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80ہزار 463 ہوگئی

پاکستان بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزیدچارہزار 131افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعدوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 80ہزار 463 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں انتیس ہزار چار سو نواسی  ،سندھ میں 31 ہزار 86، خیبرپختونخوا میں دس ہزار 897 ، بلوچستان میں چار ہزار740، اسلام آباد میں 3 ہزار 188، گلگت  بلتستان میں 779 اور آزاد کشمیر میں 284مریض ہیں۔

اب تک وائرس سے متاثرہ 28 ہزا923مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید67 اموات کےبعد جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار688 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 7 سے بڑھ کر 8 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 365 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,700 ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 49 ہزار 852 ہے، جب کہ اب تک 28,923 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 17 ہزار 370 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 5 لاکھ 95 ہزار 344 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 15,538 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 7,469 مریض، خیبر پختون خوا میں 3,085 مریض، بلوچستان میں 1,733 مریض، گلگلت بلتستان میں 529 مریض، اسلام آباد میں 399 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 170 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں