مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے گھر سے گرفتار

نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف آمدنی  سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا تھا لیکن انہوں نے پیشی سے انکار کر دیا تھا

1428130
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے گھر سے گرفتار

نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات مقدمے کی سماعت میں حاضر نہ ہونے والے  شہباز شریف کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔

قومی احتساب بیورو کی ٹیم مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کےلیے لاہور میں ان کے گھر پہنچی تھی۔ اس پیش رفت کی اطلاع پاتے ہی مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف آمدنی  سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا تھا لیکن انہوں نے پیشی سے انکار کر دیا تھا۔

البتہ انہوں نے نیب کو  تفصیلی جواب بھجواتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا  کہ وہ 69 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں اورسرطان  کے مریض ہیں۔ اور لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہے  جس بنا پر  وہ نیب میں پیش نہیں ہوسکتے، لہذا نیب نے جو تحقیقات کرنی ہیں وہ ویڈیو لنک اور اسکائپ کے ذریعے ان سے پوچھ گچھ کر سکتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں