کورونا وائرس کے خلاف حکومت کی سمت درست ہے: وزیر اطلاعات شبلی فراز

اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نینشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) ایک جامع پلیٹ فام ہے جس میں ڈاکٹرز ، مسلح افواج کے حکام اور سیاستدان شرکت کرتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پرصورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے

1426969
کورونا وائرس کے خلاف حکومت کی سمت درست ہے: وزیر اطلاعات شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف حکومت کی سمت درست ہے ،ماضی میں بحرانوں پر نہ کمیشن بنے نہ تحقیقات ہوئیں۔

 اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نینشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) ایک جامع پلیٹ فام ہے جس میں ڈاکٹرز ، مسلح افواج کے حکام اور سیاستدان شرکت کرتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پرصورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ حکومت کورونا سے نمٹنے کے لئے تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے، کوئی ڈرامائی صورتحال نہیں ہے، ہسپتالوں میں جو آلات دستیاب ہیں وہ صرف 50فیصد استعمال ہوئے ہیں 150 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں 500مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔ انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاک حکومت کی سمت درست ہے جبکہ اپوزیشن شروع دن سے اس پر سیاست کرہی ہے ، حکومت کو عوام کو صورتحال سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔

 چینی بحران کے حوالہ سے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیاکہ اس کی تہہ میں جائیں گے، اس میں ملوث افراد خواہ ہماری پارٹی کے ہوں یا باہر کے ،کسی بدعنوان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بحران میں ملوث تمام بدعنوان بے نقاب ہوں گے، ہم اس کے ہر کردار کو سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 27ارب روپے میں سے 20 ارب روپے کی سبسڈی شاہد خاقان عباسی نے دی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اسد عمر اور وزیر اعلیٰ پنجاب نیب میں پیش ہوئے ۔ وزیر اعظم نے کسی فرد کو نہیں بلکہ ملک کو بچانا ہے، انہوںنے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک ایماندار اور سچے وزیر اعظم کے ساتھ ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں