ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی پاکستان کے چئیرمین سینٹ کے ساتھ ملاقات

ترکی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ کی پاکستان کے چئیرمین سینٹ محمد صادق کے ساتھ ملاقات، طیارے کے حادثے پر اظہارِ افسوس

1423718
ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی پاکستان  کے چئیرمین سینٹ کے ساتھ ملاقات

ترکی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے پاکستان کے سینٹ چئیرمین محمد صادق کو ٹیلی فون کر کے طیارے کے حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ٹیلی فونک ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور شین توپ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔

چئیرمین سینٹ محمد صادق نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاک۔ترکی تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان بین الپارلیمانی تعلقات عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دیں گے۔

چئیرمین سینٹ نے کہا ہے کہ امن، ترقی اور اقتصادی خوشحالی ہمارا مشترکہ ایجنڈہ ہے۔ موجودہ حالات میں پارلیمانوں پر بھاری ذمہ داری آ گئی ہے۔ ہمیں تحقیق اور ترقی کے معاملے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا ہو گا۔

محمد صادق نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر باہمی روابط اور تعاون کو تقویت دینے اور کورونا وائرس کے پیدا کردہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ترکی کے اسپیکر قومی اسمبلی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

گذشتہ دنوں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ پاکستان کے دوران قومی اسمبلی سے خطاب کا ذکر کرتے ہوئے محمد صادق نے کہا ہے کہ یہ خطاب تاریخی نوعیت کا تھا۔ ہم پاکستان اور ترکی کے مشترکہ ویژن اور ترک صدر کے خطاب میں دئیے گئے چارٹر پر عمل کریں گے۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے علاقائی ترقی و خوشحالی کے لئے کوششوں کو مزید تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔



متعللقہ خبریں