پاکستان: لاک ڈاون کھلنے کے بعد کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 705 اور اموات کی تعداد ایک ہزار 197 تک پہنچ گئی

1423618
پاکستان: لاک ڈاون کھلنے کے بعد کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ

پاکستان میں لاک ڈاون کھلنے کے بعد کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 705 اور وائرس کے نتیجے میں اموات کی تعداد ایک ہزار 197 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 252 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 356 کے نتائج پازیٹیو نکلے ہیں۔

نئے مریضوں کے ساتھ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 57 ہزار 705 ہو گئی ہے۔

اسی دورانیے میں مزید 30 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 197 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہزار 314 ہے۔



متعللقہ خبریں