کراچی، پی آئی اے کا مسافر طیارہ رہائشی علاقے پر جا گرا

طیارے پر 107 افراد سوار تھے جن میں سے 99 مسافر تھے

1421855
کراچی، پی آئی اے کا مسافر طیارہ رہائشی علاقے پر جا گرا

پاکستان  انٹر نیشنل ایئر لائنز کی ایک پرواز لاہور سے  کراچی پرواز ر رہی تھی ۔ جب یہ کراچی شہر کے اوپر پہنچی تو  ہوائی اڈے کے قریبی  رہائشی علاقے میں اسے حادثہ پیش آگیا۔

بتایا گیا ہے کہ طیارے پر 107 افراد سوار تھے جن میں سے 99 مسافر تھے۔

طیارے کے پائلٹ کی کنٹرول ٹاور سے آخری بات چیت میں پائلٹ نے طیارے کا ایک انجن فیل ہونے کی اطلاع دی گئی، عینی شاہدین کے مطابق طیارے کے انجن میں آگ لگی ہوئی تھی اور یہ  زور دار دھماکے کے بعد مکانات پر جا گرا۔

طیارہ مکانات  پر جا گرا، بعض مکانات میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ  اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کو پہنچ گئی ہیں اور متاثرین کو علاقے سے باہر نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

طیارہ گرنے والا علاقہ کافی گنجان آباد ہے جس بنا پر ایمبولنس اور فائر بریگیڈ  کو جائے وقوعہ تک  رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں