پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردی کی ہمیشہ مذمت کی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔تاہم افغانستان میں داخلی بدامنی کے باعث امن معاہدے میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں

1420994
پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردی کی ہمیشہ مذمت کی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردی کی ہمیشہ مذمت کی ہے کیونکہ اس کی اپنی امن و خوشحالی افغانستان سے وابستہ ہے۔

انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔تاہم افغانستان میں داخلی بدامنی کے باعث امن معاہدے میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے اور اس نے افغان عوام کی کوئی حمایت نہیں کی جو پناہ گزین رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں