پاکستان کورونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں 19 ویں نمبر پر آ گیا، 985 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 45 ہزار 898 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 986 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے ملک میں 31 ہزار 812 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 13 ہزار 101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں

1420369
پاکستان کورونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں 19 ویں نمبر پر آ گیا، 985 افراد جاں بحق

 

ورونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا 19 واں ملک بن گیا ہے، چند دن قبل تک پاکستان بیسویں نمبر پر تھالاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 46 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 45 ہزار 898 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 986 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 31 ہزار 812 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 13 ہزار 101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید ایک ہزارنو سوبتیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق اب تک پنجاب میں سولہ ہزار چھ سو پچاسی، سندھ میں سترہ ہزارنوسوسینتالیس،خیبرپختونخوامیںچھ ہزارپانچ سو چون،بلوچستان میں دوہزارآٹھ سو پچاسی ، اسلام آباد میں ایک ہزارایک سواڑتیس ،گلگت بلتستان میں پانچ سوچھپن اورآزادکشمیرمیں ایک سوتینتیس افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔وائرس سے اب تک تیرہ ہزارایک سوایک مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چھیالیس مزید اموات کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعدادنوسو پچاسی ہوگئی ہے۔



متعللقہ خبریں