حکومت عوام کی سماجی، معاشی بہتری کیلئے یورپی یونین کیساتھ روابط جاری رکھے گی: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس سے متعلق اقوام متحدہ کے ستائیس کنونشنز پاکستان کی آئینی ذمہ داریوں اور پاکستان تحریک انصاف کے عوامی ایجنڈے سے مطابقت رکھتی ہیں

1416299
حکومت عوام کی سماجی، معاشی بہتری کیلئے یورپی یونین کیساتھ روابط جاری رکھے گی: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی سماجی، معاشی بہتری کیلئے یورپی یونین کے ساتھ روابط جاری رکھے گی۔

وہ اسلام آباد میں جی ایس پی پلس سے متعلق کنونشنز پر عمل درآمد پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس سے متعلق اقوام متحدہ کے ستائیس کنونشنز پاکستان کی آئینی ذمہ داریوں اور پاکستان تحریک انصاف کے عوامی ایجنڈے سے مطابقت رکھتی ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس حیثیت برقرار رکھنے پر یورپی یونین کے مسئلے کو سراہا جس سے ملک کی برآمدات بڑھنے کی راہ ہموار ہوئی اور یورپی ممالک سے تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں بچوں سے زیادتی اور بچوں سے جبری مشقت کے بارے میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے نادار طبقوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے مشیر کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت سے ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق قومی پالیسی کی تشکیل کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔



متعللقہ خبریں