ایران ۔ پاکستان سرحد پر پاکستانی فوجیوں پر بم حملہ، 6 فوجی شہید

دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کردہ غاروں اور پکڈنڈیوں  کے موجود ہونےو الے علاقے سے گزر کے وقت  راستے پر نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے ہوا میں اڑا دیا گیا

1413923
ایران ۔ پاکستان سرحد پر پاکستانی فوجیوں پر بم حملہ، 6 فوجی شہید

ایران ۔ پاکستان سرحدی علاقے میں گشت سے لوٹنے والی ایک فوجی گاڑی پر بم حملے  سے 6 پاکستانی فوجی شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پاک فوج  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سرحد سے 14 کلو میٹر کی دوری پر واقع بولیدہ علاقے میں گشت کرنے والی فوجی گاڑی  اپنے فرائض پورے کرتے ہوئے ہیڈ کوارٹر کو لوٹ رہی تھی۔

دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کردہ غاروں اور پکڈنڈیوں  کے موجود ہونےو الے علاقے سے گزر کے وقت  راستے پر نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے ہوا میں اڑا دیا گیا۔

حملے میں ایک میجر سمیت 6 فوجی جوان اللہ کو پیارے ہو گئے ۔

فرار ہونے والے حملہ آور دہشت گردوں کی تلاش   جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں