وفاقی کابینہ کا لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجویز پر اتفاق، تاہم فیصلہ کل وزرائے اعلیٰ کے اجلاس میں جائے گا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا سےمتعلق کل اجلاس ہوگا جس میں تمام وزرائےاعلیٰ شرکت کریں گے

1411378
وفاقی کابینہ کا لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجویز پر اتفاق، تاہم فیصلہ کل وزرائے اعلیٰ کے اجلاس میں جائے گا

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف دینے کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی کر کے  پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر چیزوں کومرحلہ وارکھولا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ صنعتیں اور کاروبار کھولنے والوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا سےمتعلق کل اجلاس ہوگا جس میں تمام وزرائےاعلیٰ شرکت کریں گے۔

وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجویز پر اتفاق کر لیا ہے، تاہم حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی۔ وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر غور، ریلیف پیکجز اور عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا

اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ نوٹوں پر وارنش کوٹنگ ختم کرنے کی تجویز موخر کر دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا ، تمام وفاقی وزرا ،مشیر ،معاونین خصوصی اپنی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں