کورونا وائرس سے پاکستان میں 462 اموات، 20 ہزار سے زائد افراد متاثر

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزارتراسی افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔پنجاب میں اب تک 7ہزار524، سندھ میں7ہزار465، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار129، بلوچستان میں ایک ہزار218، گلگت بلتستان میں364، اسلام آباد میں415 اور آزاد کشمیر میں71افرادمتاثر ہوئے

1410194
کورونا وائرس سے پاکستان میں 462 اموات، 20 ہزار سے زائد افراد متاثر

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 462 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 186 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزارتراسی افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔پنجاب میں اب تک 7ہزار524، سندھ میں7ہزار465، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار129، بلوچستان میں ایک ہزار218، گلگت بلتستان میں364، اسلام آباد میں415 اور آزاد کشمیر میں71افراد میں اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 5ہزار590 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 22 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد462 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 14 ہزار 109 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ5 ہزار 593 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھرمیں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 22 افراد انتقال کرگئےجن میں کراچی کے ڈاکٹر فرقان بھی شامل ہیں، بیرون ملک سے پنجاب آنے والوں میں 17 سے 35 فیصد مسافروں کا کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہےجبکہ ملک میں کورونا ٹیسٹوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 716  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 12 ہزار511  ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں