سینیٹر شبلی فراز نے اطلاعات و نشریات کے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا

سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلا عات ونشریات بنا نے کا فیصلہ کرونا وائرس کے ضمن میں ملک کو درپیش ہمہ جہتی بحر انوں میں میڈیا کے کردار کو مثبت ،فعال اور نتیجہ خیز بنا نے کے لیے کیا گیا

1406567
سینیٹر شبلی فراز نے اطلاعات و نشریات کے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا

سینیٹر شبلی فراز نے آج (منگل) ایوان صدر اسلام آباد میں اطلاعات و نشریات کے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

 صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں ان سے حلف لیا۔

تقریب کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر سختی سے عمل کیا گیا۔

سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلا عات ونشریات بنا نے کا فیصلہ کرونا وائرس کے ضمن میں ملک کو درپیش ہمہ جہتی بحر انوں میں میڈیا کے کردار کو مثبت ،فعال اور نتیجہ خیز بنا نے کے لیے کیا گیا۔

شبلی فراز ،احمد فراز کے بڑے صا حبزادے ہیں جو پشاو ر میں پیدا ہو ئے ابتدائی تعلیم پشاور میں حا صل کی۔

پی اے ایف سرگودھا اور ایڈ ورڈکالج پشاور میں اعلیٰ تعلیم کے بعد سول سروس آف پاکستان کا امتحان بھی پاس کیا لیکن والد مرحوم کے مشورے پرشبلی فراز نے بینکنگ کے شعبے کا انتخاب کیا ایک انٹر نیشنل بنک میں سینٹر ایگز یکٹو کی حیثیت سپین ،لندن ،امریکا ،جنو بی امریکا ،ونز ویلا میں خدمات انجام دیں۔

شبلی فراز روانی سے سپینش زبان بول اور لکھ سکتے ہیں 2000 میں واپس پاکستان آکر کچھ عر صہ والد صاحب کے ساتھ گزارا 2008 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی انہوں نے خیبر پختونخواہ میں تعلیمی ریفا رمز پر اہم کام کیا 2015 میں سینیٹر منتخب ہو ئے ۔

 

 



متعللقہ خبریں