پاکستان، کورونا کے مصدقہ کیسسز کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 785 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

1404995
پاکستان، کورونا کے مصدقہ کیسسز کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ گئی

پاکستان میں  کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 ہزار 940 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے ملک میں مجموعی اموات کی  تعداد 253 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 785 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی کیسز بڑھ کر 11 ہزار 764 تک جا پہنچی ہے جن میں سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار 932 ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 38 ہزار 147 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور اب تک 2 ہزار 775 مریض صحت یاب ہوگئے جبکہ 127 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک میں کورونا کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے جہاں مصدقہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 46 ہے۔ سندھ میں 3945، خیبرپختونخوا میں 1708 جب کہ بلوچستان میں 656 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 307، اسلام آباد میں 223 اور آزاد کشمیر میں 55 ہے۔

 



متعللقہ خبریں