پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس میں مبتلا مزید 15 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک بھر میں عالمگیر وبا قرار دئیے جانے والے وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 224 تک پہنچ گئی، ملک میں کرونا کے 7952 مریض زیر علاج ہیں، وائرس سے متاثرہ 2337 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

1403955
پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی

نئے اور مہلک کرونا وائرس سے ملک میں 24 گھنٹوں میں 15 افراد کی موت ہوئی، جس کے بعد پاکستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 224 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس میں مبتلا مزید 15 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک بھر میں عالمگیر وبا قرار دئیے جانے والے وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 224 تک پہنچ گئی، ملک میں کرونا کے 7952 مریض زیر علاج ہیں، وائرس سے متاثرہ 2337 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 58 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں چارہزار تین سو اٹھائیس ، سندھ میں تین ہزار ترپن، خیبرپختونخوامیں ایک ہزار تین سو پینتالیس ،بلوچستان میں چارسو پچانوے، گلگت بلتستان میں دوسو تراسی، اسلام آبادمیں ایک سو چورانوے اور آزادکشمیرمیں اکاون افرادمیں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 533نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 17جاں بحق ہوئے۔اب تک دوہزار ایک سوچھپن مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد209ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 700 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، پاکستان میں تاحال ایک لاکھ 24 ہزار 549 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں