کورونا کے وار جاری، پاکستان میں 135 اموات ، کیسز کی تعداد 7000 سے تجاوز

پنجاب میں اب تک تین ہزاردوسوچھیہتر کیس سامنے آئے ہیں،سندھ میںدو ہزارآٹھ، خیبرپختونخوا میں نوسوترانوے ، بلوچستان میں تین سو تین، گلگت بلتستان میں دوسوپینتالیس ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سوچون اورآزادکشمیرمیں چھیالیس کیس ہیں

1399867
کورونا کے وار جاری، پاکستان میں 135 اموات ، کیسز کی تعداد 7000 سے تجاوز

پاکستان  میں کوروناوائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعدادسات ہزارپچیس ہوگئی ہے جبکہ گیارہ نئی اموات بھی ہوئی ہیں۔پنجاب میں اب تک تین ہزاردوسوچھیہتر کیس سامنے آئے ہیں،سندھ میںدو ہزارآٹھ، خیبرپختونخوا میں نوسوترانوے ، بلوچستان میں تین سو تین، گلگت بلتستان میں دوسوپینتالیس ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سوچون اورآزادکشمیرمیں چھیالیس کیس ہیں۔اب تک ایک ہزارسات سوپینسٹھ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعدادایک سوپینتیس ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں 24گھنٹےکےدوران11 نئی اموات رپورٹ ہوئی اور کوروناسےاموات کی تعداد135 ہوگئی جبکہ پاکستان میں کورونا کے 1765مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز 3276 ،سندھ میں 2008 ،خیبرپختونخوامیں نوسوترانوے مریض سامنے آئے، بلوچستان میں 303 ،گلگلت بلتستان میں 245 ،اسلام آبادمیں 154 اور آزادکشمیرمیں 46 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹےکےدوران 6ہزار264کوروناٹیسٹ کیےگئے، ملک میں اب تک کورونا کے84 ہزار 704 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں