کورونا وائرس سے پاکستان میں6505افراد متاثر،124جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، تصدیق کیسز ساڑھے چھ ہزار سے بھی تجاوز کر گئے، جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 124 ہو گئی

1399239
کورونا وائرس سے پاکستان میں6505افراد متاثر،124جاں بحق

عالمی وبا کوروناوائرس کے سبب پاکستان میں 124 افراد جاں بحق اور 6ہزار505 متاثر ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، تصدیق کیسز ساڑھے چھ ہزار سے بھی تجاوز کر گئے، جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 124 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں کے اسپتالوں میں اس وقت کرونا کے 4 ہزار 736 مریض زیر علاج ہیں، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 520 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 1645 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 3280 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر ملک میں 73ہزار 439 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مقامی سطح پرکورونا وائرس کے58 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بیرون ممالک سے آنے والے کیسز کی تعداد 42 فیصد ہے۔

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے  کہ سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 42 ہے، اس کے بعد سندھ میں 41 اموات، پنجاب میں 34 اموات، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تین تین، جب کہ ایک موت اسلام آباد میں واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 540 کرونا ٹیسٹ بھی کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 78 ہزار 979 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں