پاکستان میں مصدقہ کیسسز کی تعداد 5 ہزار کے قریب پہنچ گئی

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 190 افراد میں وائرس کی تشخیص

1395927
پاکستان میں مصدقہ کیسسز کی تعداد 5 ہزار کے قریب پہنچ گئی

پاکستان میں  کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں  کی تعداد 4 ہزار 892  ہو گئی،  مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جس  کے بعدوبا سے  اموات کی تعداد 77 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 190 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، پنجاب میں سب سے زیادہ 2336، سندھ میں 1214، خیبر پختونخوا میں 656، بلوچستان میں 220، گلگت بلتستان میں 215، اسلام آباد میں 113 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 57 ہزار 836 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں،  رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 56 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 44 فیصد مقامی طور پر پھیلے، دوسری جانب  اب تک 762  روبہ صحت بھی ہو چکے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں