پاکستان میں کوروناوائرس کے مصدقہ کیسزکی تعداد4072تک پہنچ گئی جبکہ جان بحق افراد کی تعداد 58

کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے جاری لاک ڈاؤن کے باوجود میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھتی ہی جاری ہے اور ساتھ ہی ساتھ اموات کا سلسلہ بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا

1393534
پاکستان میں  کوروناوائرس کے مصدقہ کیسزکی تعداد4072تک پہنچ گئی جبکہ  جان بحق افراد کی تعداد 58

پاکستان  میں کوروناوائرس کے مصدقہ کیسزکی تعدادچارہزاربہترتک پہنچ گئی ہے۔ان میں دوہزارتیس کیسزپنجاب میں ،سندھ میں نوسوچھیاسی ،خیبرپختونخوامیں پانچ سوستائیس ، بلوچستان میں دوسوچھ ،گلگت بلتستان میں دوسوبارہ ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بانوے  اورآزادکشمیر میں انیس مریض شامل ہیں۔

کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے جاری لاک ڈاؤن کے باوجود میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھتی ہی جاری ہے اور ساتھ ہی ساتھ اموات کا سلسلہ بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

پنجاب میں سب سےزیادہ2030 اور سندھ میں 986، خیبر پختونخوا میں 527، بلوچستان میں 206 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں 92 کیسز رپورٹ ہوئے، گلگت میں 212، آزاد کشمیر میں 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 58 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق جان لیوا وائرس کے 42 فیصد کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا میں مبتلا مزید 4 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 467 ہوگئی۔

ملک میں کوروناوائرس سے اب تک اٹھاون افرادجاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ چارسوسڑسٹھ صحت یاب ہوگئے ہیں۔حکومت نے ٹیسٹ کی تشخیصی سہولتوں میں بھی اضافہ کردیاہے اوراب تک مجموعی طورپربیالیس ہزارایک سوانسٹھ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں