پاکستان میں کورونا سے54 افراد جاں بحق،3864متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کل اموات کی مجموعی تعداد 54 ہو گئی

1392779
پاکستان میں کورونا سے54 افراد جاں بحق،3864متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 577 سے  نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبہ بلوچستان میں202 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اس وقت کورونا کے 1918، سندھ 932 صوبہ بلوچستان میں202 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کل اموات کی مجموعی تعداد 54 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے سندھ اور خیبر پختون خوا میں17، 17، پنجاب میں 15، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک، ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والےکل 3 ہزار 864 کیسز میں سے پنجاب میں 1ہزار 918، سندھ میں 932، خیبر پختون خوا میں 500، گلگت بلتستان میں 211، بلوچستان میں 202، اسلام آباد میں 83 اور آزاد جموں و کشمیر میں 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 429 ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں اس وائرس کے 59 فیصد کیسز باہر سے آئے لوگوں کے ہیں۔



متعللقہ خبریں