وزیر اعظم کا کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس سے خطاب

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر پڑنے والے اثرات خصوصاً تعمیرات کے شعبے کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

1390417
وزیر اعظم کا کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس سے خطاب

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکے پیش نظر مزدور طبقہ سب سے زیادہ توجہ طلب ہے اور حکومت ان کے لیے خصوصی ریلیف فراہم کر رہی ہے، تعمیرات کے شعبے کو مراعات فراہم کرنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، معیشت مضبوط ہو گی اور مزدور طبقے کو اس صورتحال میں ریلیف ملے گا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر پڑنے والے اثرات خصوصاً تعمیرات کے شعبے کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

 اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی نے آگاہ کیا کہ تعمیرات سیکٹر کی بحالی کے لیے ایک جامع پیکج ترتیب دیا گیا ہے جس میں صوبوں سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ تعمیرات سے متعلقہ ترقیاتی اداروں (ڈویلپمنٹ اتھارٹیز) سے اجازت نامے کے حصول اور دیگر سرکاری امور کو آسان بنا دیا گیا ہے۔

 اجلاس میں تعمیرات کے شعبہ کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباءکے پیش نظر مزدور طبقہ سب سے زیادہ توجہ طلب ہے اور حکومت ان کے لیے خصوصی ریلیف فراہم کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کے تعمیرات کے شعبے کو مراعات فراہم کرنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، معیشت مضبوط ہو گی اور مزدور طبقے کو اس صورتحال میں ریلیف ملے گا۔



متعللقہ خبریں