پاکستان میں وقت کورونا وائرس کنفرم کیسز کی تعداد2291ہے اور 31 افراد جاں بحق

پاکستان میں کوروناوائرس کاتیزی سےپھیلاؤ جاری ہے، چھبیس فروری سے اب تک کے اعداد و شمار تشویشناک ہوتے جارہے ہیں، پہلے کیس سے ایک مہینے بعد یعنی چوبیس مارچ تک ایک ہزار کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے اگلے ہی ہفتے یہ تعداد ڈبل ہوگئی

1389865
پاکستان میں وقت کورونا وائرس کنفرم کیسز کی تعداد2291ہے اور 31 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ہوتا جارہا ہے محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں وقت کورونا وائرس کنفرم کیسز کی تعداد2291ہے اور 31 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔۔

پاکستان میں کوروناوائرس کاتیزی سےپھیلاؤ جاری ہے، چھبیس فروری سے اب تک کے اعداد و شمار تشویشناک ہوتے جارہے ہیں، پہلے کیس سے ایک مہینے بعد یعنی چوبیس مارچ تک ایک ہزار کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے اگلے ہی ہفتے یہ تعداد ڈبل ہوگئی۔

کورونا وائرس کے سبب اسلام آباد میں62، پنجاب845، سندھ 743، خیبرپختونخوا276، بلوچستان169، آزاد کشمیر9 اور گلگت بلتستان میں187 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے سبب9، پنجاب11،خیبرپختونخوا8، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں 107 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے ،جس میں بتایا پاکستان میں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد31ہوگئی جبکہ وائرس کیسزکی تعداد2291 تک پہنچ گئی ہے۔

مانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹےکےدوران پاکستان میں76نئےکیس رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا وائرس کےسب سےزیادہ845کیسز ہیں جبکہ سندھ میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد743ہوگئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں187،بلوچستان میں 169 ، کےپی میں276،اسلام آباد میں 62، آزاد کشمیر میں9کیسز ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے107مریض صحتیاب ہوچکےہیں جبکہ کورونا کے 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدر ےمختلف ہے۔

خیال رہے پاک فوج ملک کے طول وعرض میں متحرک ہےاور سول انتظامیہ کی معاونت کے ساتھ عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

پاک فوج نے تمام وسائل، بیشتر اثاثے اور افرادی قوت وقف کردی ہے اور پاک آرمی کے فیلڈ اسپتال، ڈاکٹر، لیبارٹریز عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں جبکہ پاک آرمی طبی آلات، حفاظتی و ضروری اشیا میں بھرپورتعاون کررہی ہے۔



متعللقہ خبریں